بھارت میں کیبل وائر کار تصادم میں 2 افراد ہلاک متعدد زخمی

9 افراد شدید زخمی ہیں جب کہ 50 سے زائد سیاح 24 گھنٹے سے کئی ہزار فٹ بلندی پر فضا میں معلق ہیں


ویب ڈیسک April 11, 2022
حادثے میں 9 افراد شدید زخمی ہوئے، فوٹو: بھارتی میڈیا

LONDON: بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ایک تفریحی مقام پر فضا میں کیبل وائر کار آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتراکھنڈ میں ٹری کٹ پہاڑی پر سیاح کیبل وائر کار کے ذریعے پہاڑی کی چوٹی پر جانے کے لیے روانہ ہوئے لیکن فضا میں پہاڑی سے واپس آنے والی کیبل وائر کار سے ٹکرا گئی۔



حادثے کے فوری بعد باقی کیبل وائر کو بھی روک دیا گیا۔ خوفناک تصادم کے بعد کیبل وائر کار میں 50 سے زائد سیاح پھنس گئے۔ حادثے میں 2 افراد ہلاک اور 10 افراد کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔

امدادی کاموں کے لیے انڈین ایئر فورس کو طلب کرلیا گیا ہے۔ 23 گھنٹے سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے باوجود تاحال سیاح فضا میں کیبل وائر کار میں معلق ہیں اور امداد کے لیے پکار رہے ہیں۔



ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ ٹیکنیکل خرانی بتائی جا رہی ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں