اسٹیٹ بینک کی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے پیسہ نکالے جانے کی تردید

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری 4 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے، اسٹیٹ بینک


Business Reporter April 11, 2022
(فوٹو : فائل)

اسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے سرمائے کے انخلا کی تردید کردی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے بھاری رقوم کے انخلاء اور انفلوز کی آمد میں سست روی کی اطلاعات غلط ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری 4 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی، اپریل کے مہینے میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں انفلوز بہت مستحکم ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل میں اب تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 8 کروڑ 60 لاکھ ڈالر جمع آچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں