صدر مملکت عارف علوی علیل شہباز شریف سے حلف نہیں لے سکے
ان کی جگہ چیئرمین سینیٹ نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیا
ISLAMABAD:
صدر مملکت عارف علوی علالت کے سبب مختصر رخصت پر چلے گئے جس کے سبب وہ نئے وزیراعظم شہباز شریف سے حلف نہیں لے سکے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب ہونی جس میں نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیا۔
عارف علوی علیل ہوگئے ہیں اور چھٹی پر چلے گئے ہیں اور ان کی جگہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نومنتخب وزیراعظم سے حلف لیا۔
ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر نے صدر مملکت کے معائنے کے بعد انہیں چند روز کے لیے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
دریں اثنا کابینہ ڈویژن نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو خط بھیجا جس میں کہا گیا کہ صدر مملکت طبعیت ناسازی کے باعث نومنتخب وزیراعظم سے حلف نہیں لے سکتے، آپ سے دارخوست ہے کہ حلف برداری تقریب سرانجام دیں۔