رینٹل پاور کیس راجا پرویز اشرف عدالت میں پیشی سے مستثنیٰ قرار

نیب کے گواہ نے اعتراف کیا کہ ٹیرف سے وزارت پانی و بجلی کا کوئی تعلق نہیں، وکیل راجا پرویز اشرف


ویب ڈیسک February 26, 2014
نیب نے راجا پرویز اشرف کو رینٹل پاور کیس میں ملزم نامزد کیا ہے۔ فوٹو: فائل

احتساب عدالت نے رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو حاضری سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔

راولپنڈی میں احتساب عدالت کے جج جسٹس محمد بشیر نے رینٹل پاور کیس کی سماعت کی۔ سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی کے وکیل امجد اقبال جبکہ راجا پرویز اشرف کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے دوران فاروق ایچ نائک نے درخواست کی کہ سابق وزیر اعظم سیکیورٹی خدشات کے باعث عدالت پیش نہیں ہو سکتے اس لئے انہیں حاضری سے مستقل استثٰنی دیاجائے تاہم جب بھی عدالت نے بلایا وہ ضرور حاضر ہوں گے۔ سماعت کے دوران وکلائے صفائی کی جانب سے نیب کے گواہ یوسف جوئیہ پر جرح مکمل کرلی گئی جس کے بعد عدالت نے راجا پرویز اشرف عدالت حاضری سے مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے کیس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔

سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ایچ نائک نے کہا کہ سماعت کے دوران نیب کے گواہ نے اعتراف کیا کہ ٹیرف سے وزارت پانی و بجلی کا کوئی تعلق نہیں کیونکہ ٹیرف کا تعین نیپرا کرتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔