پی ٹی آئی نے کراچی میں جلسے کا اعلان کردیا
باغ جناح گراؤنڈ میں 17 اپریل کو عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی
April 11, 2022
RAWALPINDI:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر علی زیدی نے اہم اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان 17 اپریل کو کراچی کا دورہ کریں گے۔
پی ٹی آئی کے سینئیر رہنماء علی زیدی نے بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف 17 اپریل کو کراچی پہنچیں گے جبکہ اسی روز پی ٹی آئی کراچی میں مزار قائد سے متصل باغ جناح گراؤنڈ میں جسلہ کرے گی۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ عمران خان کراچی میں تاریخی جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ اس موقع پر پی ٹی آئی کی دیگر قیادت بھی موجود گی۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد یہ پی ٹی آئی کا پہلا جلسہ ہوگا۔
اس سے قبل گزشتہ روز پی ٹی آئی کے کارکنان نے کراچی سمیت ملک بھر میں عمران خان کے حق میں احتجاجی ریلیاں نکالی تھیں۔