نوشہرہ میں آئی جی پر حملے کی کوشش ناکام طالبان کمانڈر2 ساتھیوں سمیت گرفتار

گرفتار ملزمان میں طالبان کا اہم کمانڈر قاری انس عرف ابو موسیٰ بھی شامل ہے جو دہشتگردی کے کئی واقعات میں ملوث ہے، پولیس


ویب ڈیسک February 26, 2014
پولیس نے صوابی انٹر چینج کے قریب کارروائی کرکے گھات لگائے بیٹھے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔ فوٹو: فائل

پولیس نے آئی جی خیبر پختونخوا پر حملے کے کوشش ناکام بناتے ہوئے طالبان کمانڈر کو اس کے 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے نوشہرہ میں صوابی انٹر چینج کے قریب آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی پر حملے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، کارروائی سے متعلق خفیہ اطلاع پر پولیس نے علاقے میں کارروائی کی اور وہاں گھات لگائے بیٹھے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزمان میں ایک طالبان کا اہم کمانڈر قاری انس عرف ابو موسیٰ بھی شامل ہے جو دہشتگردی کے کئی واقعات میں ملوث ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔