واٹس ایپ نے میڈیا فائل منتقلی کے ممکنہ وقت کا فیچر پیش کردیا

بعض صارفین کو بی ٹا ٹیسٹنگ میں ای ٹی اے فیچر دکھائی دے رہا ہے جس میں وہ فائل ٹرانسفر کے وقت کا تعین کرسکتےہیں

واٹس ایپ نے بڑی میڈیا فائلوں کے اپ لوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ وقت کے لیے ای ٹی اے آپشن کی آزمائش شروع کردی ہے۔ فوٹو

MUZAFFARABAD:
سماجی رابطوں کی مقبول ترین ایپ ''واٹس ایپ'' نے حال ہی میں دو جی بی تک کی میڈیا فائل بھیجنے کی سہولت کا اعلان کیا تھا اور اب اس کےلیے بعض صارفین کو ای ٹی اے یعنی مقررہ وقت کے اندازے کا آپشن پیش کیا ہے۔

اس سے قبل ہم صرف 25 ایم بی کے فائل ہی بھیج سکتے تھے جسے اب بڑھایا گیا اور فائل بڑھنے سے اس کا دورانیہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ صارفین بڑی میڈیا فائل بھیجنے کے لیے ایک ایسی سہولت کی تلاش میں تھے جو فائل ٹرانسفر کے مقررہ وقت کو ظاہر کرسکے۔ اب واٹس ایپ نے بعض صارفین کے لیے اسی سہولت یا ای ٹی اے کی سہولت پیش کردی ہے۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ کے نئے فیچرمیں بڑی فائل مکمل ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد اس کی اطلاع بھی مل جاتی ہے کہ فائل مکمل ڈاؤن لوڈ ہوجاتی ہے۔ یعنی ایسٹمیٹڈ ٹائم آف ارائیول میڈیا کی ڈاؤن لوڈنگ اور اپ لوڈنگ دونوں کا وقت ہی ظاہر کرتا ہے۔


واٹس ایپ کے اس نئے اور اہم فیچر کی خبر خود سب سے مشہور پلیٹ فارم نے پہلے پیش کی ہے جس کا نام 'ویب بی ٹا انفو' ہے۔اس کے بعد سافٹ ویئر اور ایپس کی خبر دینے والے دیگر اہم ویب سائٹس نے بھی اس پر روشنی ڈالی ہے۔ فی الحال ارجنٹینا کے بی ٹا ٹیسٹر اس آپشن کی آزمائش کررہے ہیں۔

اس طرح آئی او ایس، ویب، اور ڈیسک ٹاپ کے تمام ورژن پر بھی یہ سہولت موجود ہوگی لیکن فی الحال بی ٹا ٹیسٹ جاری ہے۔ واٹس ایپ نے کہا ہے کہ مختلف نیٹ ورکس پرڈیٹا ٹرانسفر کی رفتار مختلف ہوسکتی ہے۔ فائیو جی رابطے یا بہتر انٹرنیٹ میں اس سے فرق پڑسکتا ہے۔

واٹس ایپ نے یہ بھی کہا ہے کہ بی ٹا ٹیسٹنگ کے بعد اس آپشن کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
Load Next Story