انگلش کمنٹیٹر سے کوہِ نور ہیرہ واپس لانے کیلئے مدد طلب

واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


ویب ڈیسک April 12, 2022
(فوٹو: بی بی سی)

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلےباز اور کمنٹیٹر سنیل گراسکر نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میچ کے دوران ساتھی انگلش کمنٹیٹر ایلن ولکنز سے کوہِ نور ہیرہ بھارت واپس لانے میں مدد کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک میچ کے دوران جب فضائی منظر دکھایا جارہا تھا تو سنیل گواسکر نے ساتھ بیٹھے انگلش کمنٹیٹر سے کوہِ نور ہیرے کو لے کر مذاق کیا۔ جس پر دونوں سابق کرکٹرز ہنس پڑے جبکہ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انگلش کمنٹیٹر ایلن ولکنز نے گواسکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے علم تھا کہ آپ اسی طرح کی بات کریں گے، جس پر سابق بھارتی کپتان نے ان سے یہ بھی مطالبہ کر ڈالا کہ وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے برطانوی حکومت سے درخواست کریں کہ وہ اس ہیرے کو بھارت کو واپس کردیں۔

واضح رہے کہ کوہِ نور دنیا کا مشہور ترین ہیروں میں سے ایک ہے جو اس وقت تاج برطانیہ کی زینت ہے، دوسری اینگلو سکھ جنگ میں انگریزوں کی فتح کے بعد ان کی سلطنت اور کوہ نور دونوں پر انگریزوں نے قبضہ کر لیا تھا۔

یاد رہے کہ کوہ نور ہیرے کا وزن 105 قیراط ہے اور اس کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے۔ کوہِ نور پنجاب صوبے کا ثقافتی ورثہ ہے اور اس کے شہری اس کے اصل مالک ہیں۔ کوہ نور ہیرا صدیوں پہلے گولکنڈہ کی کانوں سے نکالا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں