نیک حکومت مدت پوری کرے گی عمران خان سڑکوں پررلتا رہے گاشاہد خاقان

نیب کوختم کرکے اہلکاروں کا احتساب کیا جائے، شاہد خاقان عباسی


ویب ڈیسک April 12, 2022
موجودہ چئیرمین نیب اب عمران خان کے بندوں کوپکڑے گا،شاہد خاقان عباسی:فوٹو:فائل

کراچی: (ن) لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیک حکومت مدت پوری کرے گی عمران خان سڑکوں پررلتا رہے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں (ن) لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جانے والے نے ملک کوکہاں پہنچا دیا ہے۔ حکومت مدت پوری کرے گی اورعمران خان سڑکوں پررلتا رہے گا۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ملک چل سکتا ہے یا نیب حکومت کو فیصلہ کرنا پڑے گا۔وقت آگیا ہے کہ چئیرمین نیب بھی جواب دے۔چئیرمین نیب مکمل طورپرعمران خان کے قبضے میں تھا جبکہ ایک وزیرہدایات جاری کرتا تھا۔

انہوں نے کہا عمران خان کی حکومت کیخلاف نیب ایک ریفرنس دائر نہ کر سکی۔ نیب کو ختم کرکے نیب اہلکاروں کا احتساب کیا جائے۔ موجودہ چئیرمین نیب اب عمران خان کے بندوں کوپکڑے گا۔حقائق جلد سامنے لائیں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کل عارف علوی کے دانتوں میں درد تھا آج کام کررہے ہیں۔ عارف علوی آئین کے مطابق کام کرتے رہیں کوئی نہیں چھیڑےگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں