شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر کئی فنکار خوش تو کئی ناراض
شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر شوبز شخصیات مختلف انداز میں تبصرے کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں
HYDERABAD:
تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر عمران خان کی برطرفی اور شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر شوبز کے کئی فنکار خوش ہیں تو کئی ناراض ہیں۔
ویسے تو عمران خان کی برطرفی کے بعد زیادہ تر شوبز شخصیات ناراض نظر آرہی ہیں۔ تاہم کچھ لوگ شہباز شریف کے وزرات عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر خوش بھی ہیں۔ شہباز شریف کے وزیراعظم پاکستان بننے پر شوبز شخصیات مختلف انداز میں تبصرے کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
اداکار فہد مصطفیٰ نے شہباز شریف کو پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ اس ملک کی بہترین خدمت کریں گے۔ ٹوئٹ کے آخر میں فہد مصطفیٰ نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔
اداکارہ ریشم بھی شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر بے حد خوش نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں ''شہباز شریف زندہ باد'' کا نعرہ لگایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ریشم نے ''شہباز شریف زندہ باد'' کا نعرہ لگادیا
جہاں کئی شوبز شخصیات شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر انہیں مبارکباد دیتے نظر آئے تو وہیں کچھ اداکار ناراض بھی نظر آئے۔
پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ ارمینا خان نے گزشتہ روز مختصر ٹوئٹ میں لکھا ''آپ میرے وزیراعظم نہیں ہیں''۔
اداکارہ حنا خواجہ بیات نے انسٹاگرام پر شہباز شریف کی تصویر کے ساتھ لکھا ''عدالت سے ضمانت پر ملزم کو سرکاری نوکری نہیں مل سکتی لیکن وہ وزیراعظم بن سکتا ہے۔ سپریم کورٹ''۔ پوسٹ کے ساتھ انہوں نے کیپشن لکھا ''عدالتی نظام کی حالت''۔