برطانوی رکن پارلیمنٹ عمران احمد پر15سالہ لڑکے پرجنسی حملے کا جرم ثابت

جنسی حملہ کیس کی سماعت کرنے والی جیوری سزا کا اعلان بعد میں کرے گی


ویب ڈیسک April 12, 2022
برطانوی رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان نے جرم سے انکارکیا ہے:فوٹو:فائل

برطانیہ کی پارلیمنٹ کے رکن عمران احمد خان پر15 سالہ لڑکے پرجنسی حملے کا جرم ثابت ہوگیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان پر15 سالہ لڑکے پرجنسی حملہ کرنے کا جرم ثابت ہوگیا ہے۔

رکن پارلیمنٹ کی جانب سے 15 سالہ لڑکے پرجنسی حملے کا واقعہ 2008میں پیش آیا تھا۔

جنسی حملہ کیس کی سماعت کرنے والی جیوری نے5 گھنٹے کی سماعت کے بعد عمران احمد خان کومجرم قراردیا تاہم سزا بعد میں سنائی جائے گی۔

اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان سے فوری طورپراستعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

عمران احمد خان نے جرم سے انکارکیا ہے۔ عمران احمد کے وکلا کا کہنا ہے کہ جلد ہی عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل دائرکی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں