سات قومی کبڈی کھلاڑیوں کے بھی ڈوپ ٹیسٹ پازٹیو آنے کا انکشاف

ان سات کھلاڑیوں میں چار بڑے نام بھی شامل ہیں جو عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرکے شہرت پاچکے ہیں


Sports Reporter April 12, 2022
7 کھلاڑی ایسے ہیں جن کی رپورٹ میں قوت بخش ممنوعہ ادویات کے اجزا پائے گئےہیں فوٹوفائل

KABUL: 2 ویٹ لیفٹرز کے بعد 7 قومی کبڈی کھلاڑیوں کے بھی ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

جنوری میں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ہوئی تھی جس میں13 کھلاڑیوں کے ڈوپ سیمپل جمع کیے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق اس چیمپئن شپ میں پاکستان کبڈی فیڈریشن نے خصوصی طورپر کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کرائے تھے، جس پرفیڈریشن حکام کو بھاری اخراجات بھی برداشت کرنا پڑے۔

ان میں سے 7 کھلاڑی ایسے ہیں جن کی رپورٹ میں قوت بخش ممنوعہ ادویات کے اجزا پائے گئےہیں۔ ان کھلاڑیوں میں 4بڑے نام بھی شامل ہیں جو انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرکے شہرت پاچکےہیں۔

ان کھلاڑیوں پر پابندی کے فیصلہ کے حوالےسے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔