بیساکھی میلہ بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

سکھ یاتریوں کا بھارتی حکومت سے پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کرنے کا مطالبہ


ویب ڈیسک April 12, 2022
فوٹو: ایکسپریس

بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے بھارت سے واہگہ سرحد کے راستے سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے۔

واہگہ کے راستے آنے والے سکھ یاتریوں کا استقبال گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے کیا گیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

بیساکھی میلہ 12 اپریل سے 30 اپریل تک جاری رہے گا جس کے لیے پاکستان کی جانب سے 2200 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

پاکستان پہنچنے والے بھارتی سکھ یاتریوں نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستانی زائرین کو بھی ویزے جاری کرے۔

انہوں نے پاکستانی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، یہاں آکر سکون ملتا ہے۔

سکھ یاتری پاکستان میں اپنے قیام کے دوران، ننکانہ صاحب، پنجہ صاحب، کرتار پور سمیت مختلف مذہبی مقامات کا دورہ کریں گے۔

سکھ یاتریوں کو تین اسپیشل ٹرینوں کے ذریعے حسن ابدال پہنچایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |