مبارکباد پربھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتا ہوں شہبازشریف

بھارت سے پرامن اورباہمی تعاون پرمبنی تعلقات چاہتے ہیں،وزیراعظم


ویب ڈیسک April 12, 2022
پائیدارامن کے لئے بھارت سے مسئلہ کشمیرسمیت تنازعات کا حل ضروی ہے،شہبازشریف:فوٹو:فائل

وزیراعظم شہبازشریف نے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کی جانب سے مبارکباد دینے پرشکریہ ادا کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ وزارت اعظمی کا منصب سنبھالنے پرمبارک باد دینے کے لئےبھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔



انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن اورباہمی تعاون پرمبنی تعلقات چاہتا ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیرسمیت غیرمعمولی تنازعات کا پرامن حل انتہائی ضروری ہے۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سے پوری دنیا واقف ہے۔ آئیے امن کویقینی بنائیں اور اپنے عوام کی معاشی اورسماجی ترقی پرتوجہ دیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں