آرمی چیف کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلانے والا گرفتار
لاہور سے سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ مقصود عارف سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ایف آئی اے کے حوالے
ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر اینٹی اسٹیٹ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی گرفتاریوں کے لیے کریک ڈاون کیا جس میں آرمی چیف کے خلاف ٹرینڈ چلانے والے سیاسی جماعت کے ایکٹوسٹ کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر آرمی چیف، چیف جسٹس سپریم کورٹ سمیت اعلی عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹرینڈ چلانے اور اینٹی سٹیٹ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی گرفتاریوں کے لیے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کردیا گیا ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیموں نے دیگر ونگز کے ساتھ مل کر اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور لاہور سے آرمی چیف کے خلاف ٹرینڈ چلانے والے سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ مقصود عارف سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی کے لیے ایف آئی کے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ کے حوالے کردیا۔
ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر آفیسر کا کہنا تھا کہ چونکہ سائبر کرائم ایکٹ سے سیکشن 20 غیر فعال ہوچکی ہے اس لیے سائبر کرائم ونگ براہ راست ایسے عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لاسکتا اس لیے سائبر کرائم ونگ دیگر یونٹس کی معاونت کرکے ملزمان کو کاونٹر ٹیررازم ونگ کے حوالے کررہا ہے اور ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے چھاہے جاری ییں۔
دوسری جانب ایف آئی کاؤنٹر ٹیررازم ونگ کے آفیسر کا کہنا مختلف مقامات پر کارروائیاں جاری ہیں، ابھی مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے، ڈی جی ایف آئی اے کو سائبر کرائم ونگ کے سینئر افسران نے بریفنگ بھی دی ہے جس میں سوشل میڈیا پر اینٹی اسٹیٹ سرگرمیوں میں ملوث ہزاروں پیجز کی نشاندہی کی گئی ہے۔
آفیسر نے بتایا کہ اسی طرح دو ہزار سے زائد اکاؤنٹس ایسے تھے جو پاک فوج اور ان کے سربراہ کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلا رہے تھے۔