فحش و غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کیلئے نظام متعارف

سینٹرل ڈومین نیم سسٹم کے تحت غیر قانونی مواد کی خودکار، مؤ ثر اور بلا رکاوٹ بلاکنگ کو یقینی بنایا جا سکے گا


ویب ڈیسک April 12, 2022
فائل فوٹو

کراچی: پی ٹی اے نے الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ (پی ای سی اے 2016) سیکشن 37 میں بیان کردہ فحش وغیر اخلاقی مواد کی روک تھام کے لئے سینٹرل ڈومین نیم سسٹم (سی ڈی این ایس) پالیسی طریقہ کار نافذ کر دیا ہے۔

سی ڈی این ایس کے تحت غیر قانونی مواد کی خودکار، مؤ ثر اور بلا رکاوٹ بلاکنگ کو فوری یقینی بنایا جا سکے گا۔

اس نظام کا افتتاح پی ٹی اے ہیڈ کوارٹر ز اسلام آباد میں کیا گیا۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سی ڈی این ایس طریقہ کار کی تیاری مہینوں پر مشتمل مشترکہ کاوشوں، ٹیلی کام شعبے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشترکہ تعاون کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں