آپ سے اور آپ کے والد سے معافی مانگ چکا ہوں عامر لیاقت کا مریم نواز کو پیغام
معافی ٹکٹ کے لیے نہیں، اپنا وقار واپس حاصل کرنے کے لیے مانگی، رکن قومی اسمبلی
پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر لیاقت نے مریم نواز کی قومی اسمبلی کے گیلری سے لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں اس موقع پر وہاں موجود نہیں تھا صرف چند لمحوں کے لیے وہاں آیا تھا اور ایوان سے گروپ کے ساتھ واپس چلا گیا تھا'۔
ان کا کہنا تھا کہ 'آپ کو گیلری میں دیکھ کر خوشی ہوئی اور اب صرف ایک لکڑی کی دیوار ہے آپ کے اور ایوان کی نشستوں کے درمیان'۔
انہوں نے کہا کہ 'میں نے آپ سے اور آپ کے والد سے پہلے ہی معذرت کرچکا ہوں، ٹکٹ کے لیے نہیں بلکہ اپنا وقار واپس حاصل کرنے کے لیے'۔