وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا دورہ کریں گے

وزیراعظم ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد بھی جائیں گے


ویب ڈیسک April 12, 2022
کراچی کے تاجروں سے بھی ملاقات کا امکان ہے. فائل : فوٹو

وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کل 13 اپریل کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

کراچی میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں کے سربراہاں کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری دیں گے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مزارِ قائد کے دورے کا مقصد پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے قائد اعظم کے وضع کردہ سنہری اصولوں کی پیروی کا اعادہ کرنا ہے۔

اسکے بعد وز وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلیٰ ہاؤس بھی جائیں گے جہاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ان کا استقبال کریں گے۔ وزیرِ اعظم وزیرِ اعلی ہاؤس سندھ کا دورہ کریں گے، وزیرِ اعظم کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی حکمتِ عملی کے لیے مشاورتی عمل کی صدارت بھی کریں گے۔

وزیراعظم مزار قائد پر حاضری کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد بھی جائیں گے جبکہ وزیراعظم کی کراچی کے تاجروں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔