بھارت میں سیاستدان اخلاقی طورپر اتنے گر گئے کہ سلمان خورشید نے مودی کو’’نامرد‘‘ ہی کہہ ڈالا

جو گجرات میں مسلم کش فسادات نہیں رکوا سکا وہ ملک کا دفاع کیسے کرے گا، بھارتی وزیر خارجہ


ویب ڈیسک February 26, 2014
مودی کے بارے میں جو کہا وہ حقیقت ہے اورکسی صورت بی جے پی سے معافی نہیں مانگوں گا، شلمان خورشید فوٹو:فائل

بھارت میں جیسے جیسے انتخابات قریب آتے جارہے ہیں سیاستدانوں کی جانب سے ایک دوسرے پر زبانی حملے بھی بڑھتے جارہے ہیں، بات یہاں تک جا پہنچی ہے کہ کانگریسی رہنما اور موجودہ وزیر خارجہ سلمان خورشید نے بی جے پی کے نریندر مودی کو ''نامرد'' تک کا خطاب دے ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر فرخ آباد میں انتخابی ریلی کے دوران خطاب کرتے ہوئے سلمان خورشید نے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے جسے وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے وہ مرد نہیں بلکہ نامرد ہے کیونکہ وہ 2002 میں گجرات میں ہونے والے مسلم کش فسادات کو روکنے میں ناکام رہا۔ ایسا شخص جو ایک ریاست میں امن و امان قائم رکھنے میں ناکام رہا ہو وہ ملک کا دفاع کیسے کرسکتا ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ کے اس بیان کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے کانگریسی قیادت پر شدید تنقید کی جارہی ہے، تاہم سلمان خورشید نے اپنا بیان واپس لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے جو بیان دیا ہے وہ حقیقت پر مبنی ہے اور وہ کسی صورت اپنا بیان واپس یا معافی نہیں مانگیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں