رنبیر اور عالیہ کی شادی کی خبروں پر سنجے دت کا انوکھا مشورہ

شادی ایک وعدہ ہے جو دو لوگ آپس میں کرتے ہیں اور انہیں اس وعدے کو نبھانا ہوتا ہے، سنجے دت


ویب ڈیسک April 12, 2022
فوٹو:فائل

CHAK JHUMRA: بولی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی خبروں پر سنجے دت نے رنبیر کپور کو انوکھا مشورہ دے دیا۔

منا بھائی ایم بی بی ایس کے ہیرو سنجے دت نے بھارتی فیشن میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر رنبیر شادی کر رہا ہے تو میں اس کے لیے بے حد خوش ہوں'۔

انہوں نے انٹرویو کے دوران رنبیر کپور کو جلد بچے پیدا کرنے کا مشورہ دیا اور خوشیوں بھری زندگی کی دعا بھی دی۔

ان کا کہنا تھا کہ عالیہ بھٹ میرے سامنے پیدا اور بڑی ہوئیں، شادی ایک وعدہ ہے جو دو لوگ آپس میں کرتے ہیں اور انہیں اس وعدے کو نبھانا ہوتا ہے'۔

خیال رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور رواں ہفتے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔