بھارتی ریاست اترکھنڈ کے وزیر نے نوکری کیلئے آنیوالی لڑکی کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا

وزیرنے مجھے جنسی طورپرہراساں کیا اورجب میں نے روکنے کی کوشش کی تو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں،متاثرہ لڑکی

وزیرنے مجھے جنسی طورپرہراساں کیا اورجب میں نے روکنے کی کوشش کی تو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں،متاثرہ لڑکی۔ فوٹو: فائل

پوری دنیا کو جمہوریت کا درس دینے اور اپنے آپ کو انسانی حقوق کا علمبردار کہنے والے بھارت کے وزیر نے نوکری کے لئے آنے والی لڑکی کو اپنی ہوس کا ہی نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دلی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک لڑکی نے ریاست اتر کھنڈ کے وزیر ہرک سنگھ راوت پر زیادتی کا مقدمہ درج کرایا ہے، لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ ہرک سنگھ نے گزشتہ برس ستمبر میں اسے نوکری کے لئے نئی دلی میں واقع اپنے گھر بلاکر جنسی طور پر ہراساں کیا اورجب میں نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، دوسری جانب ہرک سنگھ راوت نے الزامات کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات سے قبل میری ساکھ کو نقصان پہنچانے اورمجھے بدنام کرنے کے لئے لڑکی ڈرامہ کررہی ہے۔


واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ہوس کے ایک اور پجاری سابق بھارتی وزیر ایس اے رام داس پر بھی لڑکی سے زیادتی کا الزام عائد کیا گیا تھا اس کے ساتھ ساتھ بھارتی درندے مقامی خواتین کے ساتھ ساتھ غیرملکی خاتون سیاحوں کو بھی اپنی ہوس کا نشانہ بنانے سے باز نہیں آتے جس کی وجہ سےمہان بھارت کو دنیا بھر میں خواتین کے لئے غیر محفوظ ملک ہونے کا اعزاز مل چکا ہے۔

 
Load Next Story