وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کل سنایا جائیگا

درخواستیں ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی طرف سے دائر کی گئیں


ویب ڈیسک April 12, 2022
(فوٹو : فائل)

DIJKOT: لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے حمزہ شہباز اور ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کل سنایا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی کی عدالت میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے ووٹنگ نہ ہونے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ درخواستیں ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی طرف سے دائر کی گئی تھیں۔

عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کہ کل سنایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔