آئین اور قانون پر ہر صورت عمل پیرا رہیں گے عسکری قیادت کا عزم

شرکا نے ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی کو ہر قیمت برقرار رکھنے کے فیصلوں پر بھی اعتماد کا اظہار کیا


ویب ڈیسک April 12, 2022
79ویں فارمیشن کمانڈر کانفرنس (فوٹو اسکرین گریپ)

ISLAMABAD: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 79ویں فارمیشن کمانڈر کانفرنس ہوئی، جس میں شرکا نے ملک اور قانون کی حکمرانی کے لیے عسکری قیادت کے فیصلوں کی بھرپور حمایت بھی کی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈر کانفرنس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: عسکری قیادت کا پاک فوج کو بدنام کرنے کی پروپیگنڈا مہم کا سخت نوٹس

فارمیشن کمانڈرز کے شرکا نے آئین اور قانون کی حکمرانی کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کے عسکری قیادت کے فیصلے پر بھر پور اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ عسکری قیادت نے آئین و قانون پر ہر صورت عمل پیرا رہنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔