سلومیاں دبنگ خان کیا بنے کہ دیگر لوگوں کیساتھ فلم کے ہدایتکار کوبھی پریشان کرکے رکھ دیا

جب بھی سلمان کو فلم کا کوئی سین بتاتا ہوں تو وہ ہسننے لگتا ہے جومجھے بہت ناگوار گزرتا ہے، ساجد نڈیاڈ والا


ویب ڈیسک February 26, 2014
سمجھ نہیں آتا کہ سین مکمل ہونے کے بعد اس کے اچھے یا برے ہونے کے بارے میں سلمان کو کیسے بتاؤں،ہدایتکار فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے مزاج کی وجہ سے جہاں پوری فلم نگری خائف رہتی ہے وہیں ان کے رویے نے نئی آنے والی فلم ''کک'' کے ہدایتکار کو بھی پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ساجد نڈیاڈ والا نے کہا کہ انہوں نے سلمان خان کے ساتھ بحیثیت پروڈیوسر کئی فلموں میں کام کیا ہے لیکن ڈائریکٹر کی حیثیت سے وہ پہلی بار ان کے ساتھ فلم بنارہے ہیں، اس لئے ہر روز انہیں سلمان خان کی نت نئی عادتوں کا پتہ چلتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی سلو میاں کو فلم کا کوئی سین بتاتے ہیں تو وہ ہسننے لگتا ہے جومجھے بہت ناگوار گزرتا ہے اور اس موقع پر سلمان خان بھول جاتا ہے کہ میں ہدایت کار ہوں اوروہ اداکار ۔

ساجد نڈیاڈ والا کا کہنا تھا کہ بحیثیت ہدایت کار ''کک'' ان کی پہلی فلم ہے اور ان کی سمجھ میں نہیں آتا کہ وہ سین مکمل ہونے کے بعد اس کے اچھے یا برے ہونے کے بارے میں سلمان کو کیسے بتائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں