عامر لیاقت نے تیسری بیوی سے علیحدگی کی خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا

پی ٹی آئی اور اس کے کرائے کے لوگ میری اور دانیہ شاہ کی علیحدگی کی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں، عامر لیاقت


ویب ڈیسک April 12, 2022
رکن قومی اسمبلی نے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو دھمکی بھی دی (فوٹو، فائل)

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ سے طلاق کی خبروں کو حقیقت کے منافی قرار دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور اس کے کرائے کے لوگ میری اور دانیہ شاہ کی علیحدگی کی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں اور میری بیوی ایک دوسرے سے بے حد محبت کرتے ہیں۔ رکن قومی اسمبلی نے مخالفین کو دھمکی دی کہ میرے گھر میں داخل نہ ہونا ورنہ کچھ نہیں بچے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ عامر لیاقت کی پہلی اور دوسری بیوی کی طرح تیسری بیوی دانیہ شاہ بھی ان سے الگ ہوگئیں ہیں تاہم اب انہوں نے خود ہی تردید کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔