معاشی بحران سری لنکا نے غیرملکی قرضوں کی ادائیگی بھی روک دی

زرمبادلہ کے ذخائر انتہائی نچلی سطح پر ہیں جسے اشیائے ضروریہ کیلیے بچا کر رکھنا مجبوری ہے، صدر مرکزی بینک


ویب ڈیسک April 12, 2022
زرمبادلہ کے ذخائر انتہائی کم ترین سطح پر آگئے، فوٹو: فائل

MUZAFFARABAD: بدترین معاشی بحران کے باعث سری لنکا نے مکمل طور پر نادہندہ ہونے سے بچنے کے لیے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی عارضی طور معطل کر دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے مرکزی بینک کے گورنر پی نندلال ویراسنگھے نے میڈیا کو بتایا کہ ملک میں پٹرول کے بحران پر قابو پانے کے لیے ایندھن جیسی ضروری اشیاء کی درآمد کے لیے محدود غیر ملکی ذخائر استعمال کرنا پڑ رہے ہیں۔

گورنر پی نندلال ویراسنگھے نے مزید بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر اس مقام پر پہنچ گئے ہیں کہ قرض کی ادائیگی کرنا ناممکن ہوگئی ہے اس لیے مکمل طور پر نادہندہ ہونے سے بچنے کے لیے غیر ملکی قرضوں کی تشکیل نو کے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں ہے۔

پی نندلال ویراسنگھے نے اس امید کا اظہار کیا کہ غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کو روکنے کے عمل کو بدنیتی نہیں سمجھا جائے گا کیوں کہ سری لنکا کبھی بھی نادہندہ نہیں رہا۔

واضح رہے کہ تیل، خوراک، اودیات اور اشیائے ضروریہ کے بحران کے شکار سری لنکا کے غیر ملکی ذخائر 4 ارب ڈالر سے گر کر 1.93 ارب ڈالر کی معمولی سطح پرآگئے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں