بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

ریٹرننگ افسران کو پبلک نوٹس جاری کردیا گیا


ویب ڈیسک April 12, 2022
(فوٹو: ای سی پی)

ISLAMABAD: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران کو پبلک نوٹس جاری کر دیئے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران 15 تا 18 اپریل تک کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے اہل ہوں گے جبکہ 19 اپریل کو نامزد امیدواروں کی فہرست جاری کی جائیں گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ 20 سے 22 اپریل سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی جبکہ 7 مئی کو امیدواران کو انتخابی نشانات الاٹ ہونگے۔

صوبائی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 29 مئی کو کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ صوبے کے تمام اضلاع میں پولنگ ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں