وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سرکاری ملازمین کو 15 فیصد الاؤنس دینے کا اعلان

صوبے میں ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس گریڈ 1 تا 19 کے ملازمین کو دیا جائے گا جس کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا، محمود خان


Staff Reporter April 12, 2022
کے پی کے اپنے ملازمین کو ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس دینے والا پہلا صوبہ ہے، وزیراعلیٰ

ISLAMABAD: صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے سرکاری ملازمین کے لیے ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤئنس کی منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس بنیادی تنخواہ کے 15 فیصد کے برابر ہوگا، الاؤنس گریڈ 1 تا 19 کے ملازمین کو دیا جائے گا جس کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اپنے ملازمین کا ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس دینے والا پہلا صوبہ ہے، موجودہ حالات میں سرکاری ملازمین کو درپیش مشکلات کا بخوبی ادراک ہے۔

محمود خان نے کہا کہ ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس سرکاری ملازمین کا دیرینہ مطالبہ تھا، ہماری حکومت نے پورا کیا، مشکل مالی صورت حال کے باوجود پچھلے سال بھی ہم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا تھا۔

وزیراعلیٰ کے پی کے کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سرکاری ملازمین کو ریلیف دینے کا سلسلے آئندہ بھی جاری رکھے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔