روسی صدر کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد
امید ہے شہباز شریف افغان مسئلے کے پائیدار حل اور پاک روس بہترین تعلقات کے لیے بھی اقدام اٹھائیں گے، ولادی میر پیوٹن
روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں قائم روسی سفارت خانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پیوٹن نے پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کے لیے مبارک باد کا پیغام جاری کیا، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ آپ کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر خوشی ہوئی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ شہباز شریف پاکستان کی مزید ترقی وخوش حالی کے لیے کام کریں گے، آپ افغان مسئلے کے پائیدار حل اور پاک روس بہترین تعلقات کے لیے بھی اقدامات اٹھائیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی شہباز شریف کو ٹیلی فون کرکے وزیراعظم بننے پر مبارک باد دی تھی۔