بہادر دکاندار نے لوٹ مار کے لیے آنے والے ڈاکوؤں کی دوڑیں لگوادیں

دکاندار نے سمن آباد تھانے میں مقدمہ اندراج کے لیے تحریری درخواست جمع کرادی


ویب ڈیسک April 12, 2022
فوٹو اسکرین گریپ

پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے سمن آباد میں موبائل شاپ کے مالک نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے دکان پر لوٹ مار کے لیے آنے والے ڈاکوؤں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سمن آباد میں موبائل شاپ کے مالک نے دکان میں داخل ہونے والے مسلح ڈاکوؤں سے نمٹنے کے لیے ذہانت کا مظاہرہ کیا اور ڈاکوؤں کو خالی ہاتھ لوٹںے پر مجبور کردیا۔

ڈاکوؤں نے دکان دار پر پستول تانا اور نقدی دینے کا مطالبہ کیا تو مالک نے ایک لمحے کا انتظار کیے بغیر دراز سے اسلحہ نکال کر ملزمان پر فائرنگ کردی، جس پر ڈاکوؤں نے بھی فائرنگ کی مگر دکاندار نے محفوظ انداز سے فائرنگ کی تاکہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔

بعد ازاں دکاندار نے سمن آباد تھانے میں واقعے سے متعلق رپورٹ درج کرائی اور مقدمہ اندراج کے لیے تھانے میں تحریری درخواست جمع کروادی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔