کیا بالی ووڈ کی باربی ڈول امید سے ہیں

اداکارہ گلابی رنگ کے ڈھیلے ڈھالے کپڑوں میں نظر آئیں جس پر ان کے حاملہ ہونے کی افواہیں پھیلنا شروع ہوگئیں


ویب ڈیسک April 12, 2022
مداحوں کی جانب سے پیشگی مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے (فوٹو، فائل)

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کے امید سے ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں اداکار وکی کوشال سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی کترینہ کیف کی ایئرپورٹ پر بنائی گئی نئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں جس پر مداح اُن کے حاملہ ہونے کی قیاس آرائیاں کررہے ہیں۔

بالی ووڈ کی باربی ڈول ایئرپورٹ پر گلابی رنگ کے ڈھیلے ڈھالے کپڑے زیب تن کیے نظر آئیں جبکہ عموماً وہ اس طرح کے ملبوسات زیب تن نہیں کرتیں، لباس کی وجہ سے پرستاروں نے اندازہ لگایا کہ اداکارہ جلد خوشخبری سنائیں گی۔

مداحوں کی جانب سے اداکار جوڑے کو پیشگی مبارک باد کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے اور وہ نیک خواہشات و تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔

kat

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ اگر کترینہ واقعی حاملہ ہیں تو یہ بہت بڑی خوشخبری ہے، دنیا میں ان کی جیسی کوئی دوسری اداکارہ نہیں ہیں۔ ایک اور مداح کا کہنا تھا کہ مجھے صرف کترینہ کیف کی وجہ سے بالی ووڈ میں دلچسپی ہے۔

اس ضمن میں کترینہ کیف یا وکی کوشال کی جانب سے تصدیق یا تردید نہیں آئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

پاکستان