اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں پی پی رہنما نے پی ٹی آئی کارکن کے منہ پر مکا مار دیا

منحرف رہنماء نے تھانہ سکرٹریٹ میں شہری کے خلاف درخواست بھی جمع کروادی


ویب ڈیسک April 12, 2022
(فوٹو: اسکرین شارٹ)

LONDON: وفاقی دارالحکومت کے نجی ہوٹل میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے افطارسے کچھ دیر قبل حکومت کی حمایت کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف رہنماء نور عالم خان، فیصل کریم کنڈی، مصطفی نواز کھوکھر اور ندیم افضل چن کو دیکھ بزرگ شہری نے طنز کسے اور طیش دلایا جس پر پیپلزپارٹی رہنماؤں نے بزرگ کارکن کو سمجھایا گیا مگر اُس نے بات ماننے سے انکار کیا اور نامناسب الفاظ ادا کرنا شروع کردیے۔

بزرگ کے منہ سے نامناسب الفاظ اور لغویات سننے کے بعد پی پی رہنما مصطفی نواز کھوکھر اچانک آگے بڑھے اور پی ٹی آئی کارکن کو مکا دے مارا، جس پر وہ زمین پر گر گیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی نور عالم خان کو بھی بزرگ شہری پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ واقعے کو فوری طور پر روکنے کے لیے عملے اور وہاں موجود لوگوں نے بچ بچاؤ کروایا۔

دوسری جانب نور عالم خان نے ہوٹل میں شہری کی جانب سے بدتمیزی کے معاملے پر تھانہ سکرٹریٹ میں شہری کے خلاف درخواست جمع کروادی ہے۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ ہوٹل میں افطاری کے لئے گیا، میرے ہمراہ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر، ندیم افضل چن اور فیصل کریم کنڈی تھے۔ جہاں ایک نامعلوم شخص نے گالم گلوچ شروع کر دی اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

درخواست کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم نے اسے نظر انداز کیا اور افطار کے لئے کھانا لینے اٹھے تاہم دوبارہ اس شخص نے گالیاں اور دھمکیاں دینا شروع کردی، جس پر ہم نے اس شخص کو سمجھانے کی کوشش کی تو اس نے حملہ کردیا۔

نور عالم خان نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ شرپسند عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں