کراچی کا موسم اگلے ایک ہفتے تک معتدل رہنے کا امکان

شہر کا اگلے ایک ہفتے تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے

سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں مکمل بحال رہنے کا امکان (فوٹو، فائل)

BERLIN:
شہرقائد میں 18 اپریل تک موسم معتدل رہے گا جس کے دوران سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں مسلسل بحال رہنے کی توقع ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر کا اگلے ایک ہفتے تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، 19 اپریل سے شہر میں گرمی کی نئی درمیانے درجے کی لہر متوقع ہے۔


چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ 19 تا 21 اپریل تک جاری رہنے والی گرمی کی لہر کے دوران پارہ 39 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے جبکہ سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں مختصر وقت کے لیے متاثر رہ سکتی ہیں، گرمی کی نئی لہر کے دوران فی الحال ہیٹ ویو کے امکانات نہیں ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں مکمل بحال رہنے کا امکان ہے جبکہ مطلع گرم و مرطوب ریکارڈ ہوسکتا ہے، منگل کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.6 جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ریکارڈ ہوا، سمندری ہواوں کی رفتار32کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ریکارڈ ہوئیں۔
Load Next Story