پنجاب اسمبلی میں قائد ایم کیوایم الطاف حسین کے بیان کے خلاف مذمتی قرارداد پیش

پاکستان کا ہرشہری ملک میں جمہوریت کا حامی ہے اور اس سلسلے میں کوئی غیر ملکی اپنی سوچ مسلط نہیں کرا سکتا،قرارداد کا متن

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین گزشتہ روز مسلح افواج کے ٹیک اوور سے متعلق اپنا بیان واپس لیں،قرارداد کا متن فوٹو: آن لائن/فائل

RAWALPINDI:
فوج کے ٹیک اوور سے متعلق بیان پر پنجاب اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملک کا ہر شہری پاکستان میں جمہوریت کا حامی ہے، اس سلسلے میں کوئی غیر ملکی اپنی سوچ مسلط نہیں کرا سکتا، قرارداد میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین گزشتہ روز مسلح افواج کے ٹیک اوور سے متعلق اپنا بیان واپس لیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز الطاف حسین نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ حکومت اور فوج دہشت گردوں کے خلاف ایک پیج پرنہیں آتے توپھروہ فوج سے کہیں گے کہ وہ ریاست کوبچانے کے لئے آگے بڑھیں اورٹیک اوورکرلے۔

 

Recommended Stories

Load Next Story