باپ بیٹے نے بڑی عمر کے آدمی سے شادی کے انکار پر لڑکی کو قتل کردیا
پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا
شہر قائد میں بڑی عمر کے آدمی سے شادی کے انکار پر باپ بیٹے نے لڑکی کو قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں درندگی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بڑی عمر کے آدمی سے شادی کے انکار پر باپ بیٹے نے لڑکی کو قتل کرکے دفنا دیا۔
معمار پولیس کا کہنا ہے کہ اہل محلہ نے بتایا کہ لڑکی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی تاہم بھائی اور باپ نے مخالفت کردی تھی۔
ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ بھائی نے بہن پر تشدد کیا اور اسکے ہی ڈوپٹے سے گلہ دبایا اور پھر واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم باپ شامیر اور بیٹا بہاالدین نے افغان بستی کے قبرستان میں مقتولہ کو دفن کیا۔
دوسری جانب ملزمان نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مقتولہ مدینہ کسی اور کو پسند کرتی تھی تاہم زبردستی اسکی منگنی کسی دوسرے فرد سے کردی تھی۔