شان مسعود مکی آرتھر کی آنکھ کا تارا بن گئے
دونوں اننگز میں ففٹی پلس اسکور کرنے والے کاؤنٹی کے دوسرے پلیئر ثابت
ISLAMABAD:
شان مسعود ڈربی شائرکے کوچ مکی آرتھر کی آنکھ کا تارا بن گئے۔
پاکستان کے اوپننگ بیٹر شان مسعود نے ڈربی شائر کی جانب سے مڈل سیکس کے خلاف کاؤنٹی چیمپئن شپ ڈیبیو پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انھوں نے پہلی اننگز میں 91 اور دوسری میں 62 رنز اسکور کیے، اس طرح وہ ڈربی شائر کی تاریخ میں ڈیبیو پر دونوں اننگز میں ففٹی پلس اسکور کرنے والے دوسرے کھلاڑی ثابت ہوئے، ماضی میں پاکستان ٹیم کی کوچنگ کرنے والے ڈربی شائر کے موجودہ کوچ مکی آرتھر شان کی پرفارمنس سے بہت خوش ہیں۔
مکی آرتھر نے کہاکہ شان کے حوالے سے مجھے جو توقعات تھیں وہ ان پر پورا اترے، وہ ایک بار پھر کھیل کے اگلے لیول پر دکھائی دیے، میچ کے دوران انھوں نے صورتحال کے مطابق شاندار بیٹنگ کی، خود شان مسعود بھی لارڈز میں اپنی بیٹنگ کے حوالے سے کافی مطمئن دکھائی دیے۔
انھوں نے کہا کہ مجھے توقع تھی اس میں سیم اور سوئنگ ہوگی مگر خوش قسمتی سے یہ ایک بہترین کرکٹنگ پچ ثابت ہوئی، جس میں سب کیلیے کچھ نہ کچھ موجود تھا، ہمارے پاس موجود اسپنر نے وکٹیں لیں اور بیٹرز نے پچ پر وقت گزار کر اپنا بھرپور حصہ ڈالا، آپ کو انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی اس قسم کی پچز کی ضرورت ہے جس میں سب کیلیے کچھ نہ کچھ موجود ہو، جہاں پر کھلاڑی اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاسکیں۔