کترینہ سے مماثلت کی وجہ سے بالی ووڈ میں میرے ساتھ ناانصافی کی گئی زرین خان

فلمی حلقوں کی جانب سے کترینہ کیف سے موازنے نے مجھے بے انتہا نقصان پہنچایا، زرین خان


ویب ڈیسک February 26, 2014
ہندی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانا چاہتی ہوں لیکن مجھے موقع نہیں دیا جارہا،زریں خان

ISLAMABAD: بالی ووڈ کی اداکارہ زرین خان کہتی ہیں کہ کترینہ کیف سے مماثلت کی وجہ سے بالی وڈ میں میں لوگوں نے ان کے ساتھ بڑی انصافی کی۔

بھارتی میڈیا کو اپنے انٹرویو میں زرین خان نے کہا کہ ان کی پہلی فلم ''ویر'' سینما گھروں کی زینت بننے سے قبل ہی فلم نگری سے وابستہ افراد اور میڈیا نے ایسا تاثر قائم کیا کہ وہ ناظرین کے لئے صرف کترینہ کیف کی ہم شکل بن گئیں، ان کا کہنا تھا کہ ذاتی طور پر اگر دیکھا جائے تو کترینہ کیف اچھی فطرت کی حامل اداکارہ ہیں، اگر وہ کسی دوسرے شعبے سے تعلق رکھتیں تو یہ موازنہ انہیں اچھا لگتا لیکن ہم دونوں ایک ہی شعبے سے منسلک ہیں جس نے انہیں بے انتہا نقصان پہنچایا۔

زرین خان کا کہنا تھا کہ ان پر یہ تنقید کی جاتی رہی ہے کہ وہ بہت فربہ ہیں جس کی وجہ سے ان کی بالی وڈ میں جگہ نہیں بنتی لیکن حقیقت یہ ہے کہ ''ویر'' میں کردار کی مناسبت سے انہیں وزن بڑھانے کی ہدایت ملی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت وہ تا مل اور پنجابی فلموں میں کام کررہی ہیں اور وہ ہندی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانا چاہتی ہیں لیکن انہیں موقع نہیں دیا جارہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |