آسمان کوچھوتی قیمتوں کا نتیجہ چور60کلو لیموں لے اڑے
چوروں نے 40 کلوپیاز اور38کلو لہسن بھی چرالیا
لیموں کی آسمان سے چھوتی قیمتوں کا نتیجہ یہ نکلا کہ چورگودام سے 60کلولیموں لے اڑے۔
سونا،چاندی،ہیرے اورجواہرات کے بعد اب لیموں بھی قیمتی ہوگئے۔بھارتی ریاست اترپردیش کے شہرشاہجہاں پورمیں چورایک گودام سے60 کلو لیموں چراکرلےگئے۔لیموں کے ساتھ ساتھ چوروں نے40 کلو پیاز اور38 کلو لہسن بھی چرا لیا۔گودام کے مالک کا کہنا ہے کہ چوروں نے رات گئے 'قیمتی سبزیاں ' چرائیں۔
بھارت کے مختلف علاقوں میں لیموں کی فی کلو قیمت 325 روپے تک پہنچ گئی ہے۔پولیس 'لیموں چوروں' کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔