لاہور محلے میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

گلی میں جانور باندھنے کے باعث تنازعہ ہوا


ویب ڈیسک April 13, 2022
گلی میں جانور باندھنے کے باعث تنازعہ ہوا

راوی روڈ کے علاقے میں محلے داروں کی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار عثمان جاں بحق ہوگیا۔

محلے میں لڑائی جھگڑے کے دوران سی ایم ہاؤس میں ڈیوٹی دینے والے کانسٹیبل ملک عثمان سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ عثمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ عثمان کے بھائی احسان سمیت دیگر زخمی میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اہل خانہ کے مطابق گلی میں جانور باندھنے کے باعث تنازعہ ہوا جس پر ملزمان نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ ملک عمیر سمیت دیگر 4 ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں