وزیراعظم کی منی لانڈرنگ کیس میں حاضری معافی کی درخواست منظور

منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز احتساب عدالت میں پیش


ویب ڈیسک April 13, 2022
منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز احتساب عدالت میں پیش

احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ حمزہ شہباز پیش ہوئے اور ان کے والد شہباز شریف پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ آج کیس میں 6 نیب گواہان کے بیانات قلمبند ہونگے۔

احاطہ عدالت میں صحافی نے حمزہ شہباز سے پنجاب میں نمبر گیم کے حوالے سے سوال پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ اللہ نے چاہا تو ساری گیم پوری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں