مشرقی علاقے میں کارروائی کے دوران 175 باغی مارے گئے شامی فوج کا دعویٰ

فوجی کارروائی میں القاعدہ کی ذیلی تنظیم ’’النصرہ فرنٹ‘‘سے تعلق رکھنے باغی ہلاک ہوئے،سرکاری ٹی وی


ویب ڈیسک February 26, 2014
مارے جانے والے افراد میں بیشتر کا تعلق سعودی عرب اور اردن سے ہے،عسکری حکام کا دعویٰ فوٹو: رائٹرز/فائل

شامی فوج نے مشرقی علاقے میں کارروائی کے دوران سیکڑوں باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے ۔


شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق فوج نے مشرقی علاقے میں باغیوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر حملے کئے جس کے دوران القاعدہ کی ذیلی تنظیم النصرہ فرنٹ کے 175 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اس دوران فوج نے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا، عسکری حکام کا دعویٰ ہے کہ مارے جانے والے افراد میں بیشتر کا تعلق سعودی عرب اور اردن سے ہے جو شامی حکومت کے خلاف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔


واضح رہے کہ شام میں 2011 کے بعد سے سیکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں شامی شہری پڑوسی ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |