مختلف مذہبی وسیاسی جماعتوں کا طالبان اور ان کے حامیوں کو غدار قرار دینے کا مطالبہ

اگر حکومت طالبان کے خلاف آپریشن کا اعلان نہیں کرتی تو ہم سڑکوں پر نکل کر احتجاج اور دھرنے دیں گے، صاحبزادہ حامد رضا

وفاقی شرعی عدالت شرعیت کے نام پر طالبان کی دہشت گردی کا نوٹس لے، حامد رضا فوٹو؛ایکسپریس نیوز

مختلف مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان اور ان کے حامیوں کو ملک کا غدار قرار دیا جائے۔


لاہور میں مختلف مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی اے پی سی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیرمین صاحبزادہ حامد رضا نے طالبان کے خلاف فوری آپریشن کا مطالبہ کرتےہوئے کہا کہ طالبان کے ساتھ ان لوگوں کو بھی ملک کا غدار قرار دیا جائے جو ان کی حمایت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت طالبان کے خلاف آپریشن کا اعلان نہیں کرتی تو ہم سڑکوں پر نکل کر احتجاج اور دھرنے دیں گے، اب مزید ظلم برداشت نہیں کرسکتے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت طالبان کی دہشت گردی کا نوٹس لے کر ان کے خلاف مقدمات چلائے اور 50 ہزار سے زائد شہدا کا قصاص دلوائے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات آئین کے مطابق نہیں ہورہے، کیوں کہ آئین کے اندر قصاص و دیت ایکٹ اور آرٹیکل 246 بھی موجود ہے، اگر اسی طرح یہ مذاکرت جاری رہے تو ہم یہ حق بھی رکھتے ہیں کہ موجودہ حکمرانوں کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت عدالتوں میں جائیں کیوں کہ آئین توڑنے کے اصل مجرم تو یہ خود ہیں۔
Load Next Story