پرویز الہٰی نے شکست ہوتے دیکھ کر پراپیگنڈا مہم شروع کردی علیم خان

سوشل میڈیا پر حمزہ سے تلخ کلامی کا واقعہ ہوا اور نہ ہوگا، علیم خان

سابق وزیر علیم خان کا حکومتی امیدوار کو سخت جواب

تحریک انصاف کے ناراض گروپ کے رہنما علیم خان کا کہنا ہے کہ نوشتہ دیوار دیکھ کر حکومتی امیدوار پرویز الہٰی پراپیگنڈا مہم پر آگئے ہیں۔


سابق وزیر علیم خان نے حکومتی امیدوار کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کے مقابلے میں چوہدری پرویز الہٰی کو اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے۔

ناراض گروپ کے رہنما علیم خان نے واضح کیا کہ حمزہ شہباز میرے چھوٹے بھائی کی مانند ہیں اور ان سے محبت کا رشتہ ہے، سوشل میڈیا پر حمزہ سے تلخ کلامی کا واقعہ ہوا اور نہ ہوگا، مخالفین بھونڈی حرکتوں سے باز رہیں۔
Load Next Story