کل کوئی آرڈیننس جاری کردے اپوزیشن الیکشن نہیں لڑسکتی توکیا ہوگاچیف الیکشن کمشنر

الیکشن کمیشن نے اسپیکرکے پی کے اسمبلی کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا


ویب ڈیسک April 13, 2022
الیکشن کمیشن نے عمران خان اوراسد عمرکیخلاف کیس کی سماعت 26اپریل تک ملتوی کردی:فوٹو:فائل

SWAT: چیف الیکشن کمشنرکا کہنا ہے کل کوئی آرڈیننس جاری کر دے کہ اپوزیشن الیکشن نہیں لڑسکتی توکیا ہوگا۔

الیکشن کمیشن میں کے پی بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی۔چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں3 رکنی بینچ نےسابق وزیراعظم عمران خان،اسد عمر،شاہ محمود،وزیراعلی کے پی کے اورگورنرکے پی کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

چیف الیکشن کمشنرکا کہنا تھا کہ قانون میں ہے کہ سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے ضابطہ اخلاق تشکیل دیا جائے۔ایک سیاسی جماعت ضابطہ اخلاق کو نہیں مانتی کل کو کوئی آرڈیننس جاری کردے کہ اپوزیشن الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتی پھر کیا ہو گا۔

اسپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق غنی کے وکیل نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس کے مطابق اسپیکر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی، صدارتی ریفرنس سے الیکشنز ایکٹ میں ترمیم کی گئی جس کے تحت وزراء ، پارلیمینٹیرین نے انتخابی مہم چلائی جبکہ ریفرنس کو کسی نے چیلنج نہیں کیا۔

پی ٹی آئی چئیرمین اور سیکرٹری جنرل نے الیکشن کمیشن سے مزید مہلت مانگ لی۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان اور اسد عمر کے خلاف کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کردی جبکہ اسپیکر کے پی کے مشتاق غنی کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں