اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

100 انڈیکس میں 214 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 45 ہزار 500 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا

100 انڈیکس میں 214 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 45 ہزار 500 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا

کراچی:
نئی حکومت برسراقتدار آنے کے بعد سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔


100 انڈیکس میں 214 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 45 ہزار 500 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا۔ ایک وقت میں انڈیکس 46600 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈنگ کرتا رہا۔

ادھر ڈالر کی پرواز کا سلسلہ بھی رک گیا ہے اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر37پیسے کمی سے181.64روپے کا ہوگیا۔
Load Next Story