امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں وزیراعظم
پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ کیلئے امریکا کے عزم کا خیرمقدم کرتے ہیں، وزیراعظم آفس
DUBAI:
وزیراعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات کے فروغ کی خواہاں ہے۔
وزیراعظم آفس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کے فروغ کیلئے امریکا کے عزم کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان کی نئی حکومت امریکا کیساتھ تعمیری اور مثبت تعلق کا خواہاں ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ خطے میں امن،سکیورٹی اور ترقی کے مشترکہ مقاصدکے فروغ کاخواہاں ہے اور تعمیری و مثبت تعلقات کی خواہش کا اظہار کرتا ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ اہم تعلق کو مساوات اور باہمی مفاد کی بنیاد پر مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔