اسد قیصر کے استعفے کے بعد نئے اسپیکر قومی اسمبلی کے چناؤ کا فیصلہ

اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب 16 اپریل شام چار بجے ہوگا، ذرائع


ویب ڈیسک April 13, 2022
اسپیکر کے انتخاب کے سلسلے میں ایجنڈا چناؤ سے ایک روز قبل جاری کیا جائے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے استعفے کے بعد نئے کسٹوڈین آف ہاؤس کے چناؤ کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مستعفی ہونے کے بعد نئے کسٹوڈین آف ہاؤس کے چناؤ کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے نئے اسپیکر کا چناؤ 16 اپریل بروز ہفتہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کے چناؤ کے لئے کاغذات نامزدگی 15 اپریل کو جمعہ اور اسی روز جانچ پڑتال ہوگی، جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب 16 اپریل شام 4 بجے ہوگا۔ اس حوالے سے شیڈول قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جلد جاری کیا جائے گا، اسپیکر کے انتخاب کے سلسلے میں ایجنڈا چناؤ سے ایک روز قبل جاری کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں