وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات ڈی جی ایم اوکی نقشوں کی مدد سے اہداف پر بریفنگ

ملاقات میں وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر داخلہ چوہدری نثار، ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشنز اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک تھے


ویب ڈیسک February 26, 2014
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم کو سرحدی صورتحال اور قومی سلامتی پر بھی بریفنگ دی فوٹو:فائل

وزیراعظم نواز شریف سے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی اس دوران ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشنز نے آپریشن کی صورت میں نقشوں کی مدد سے اہداف پر بریفنگ دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم کو سرحدی صورتحال اور قومی سلامتی پر بریفنگ بھی دی۔

ملاقات میں وزیر دفاع خواجہ آصف ،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشنزعامر ریاض اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام شریک تھے، اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشنز نے شرکا کو آپریشن کی صورت میں نقشوں کی مدد سے اہداف پر بریفنگ بھی دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |