اتحادی ساتھ نہ بھی چھوڑتے تب بھی ہماری حکومت جاتی شیخ رشید

وہ سلیکٹڈ کہہ کر انتخابات کا مطالبہ کرتے تھے ہم ایمپورٹڈ کہہ کر الیکشن کا مطالبہ کررہے ہیں، شیخ رشید

وہ سلیکٹڈ کہہ کر انتخابات کا مطالبہ کرتے تھے ہم ایمپورٹڈ کہہ کر الیکشن کا مطالبہ کررہے ہیں، شیخ رشید ۔ فوٹو:فائل

لاہو ر:
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اتحادی ساتھ نہ بھی چھوڑتے تب بھی ہماری حکومت نے جانا ہی تھا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی آزاد خارجہ پالیسی کو روکنے کے لئے کرائے کے ٹٹو لائے گئے ہیں، اتحادی ساتھ نہ بھی چھوڑتے تب بھی ہماری حکومت جاتی، جو لوگ منخرف ہوگئے وہ کس منہ سے سیاست کرے گے، ہم نے عمران خان کا ساتھ دیا ہم اتحادی ہے اسلئے استعفی عمران خان کو دیا ہے انٹرنشنل طاقتیں عمران خان کی جان لے سکتے ہیں عمران خان کی جان کو خطرہ ہے

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت ہمارے عظیم فوج کے خلاف پروپیگنڈا ہورہا ہے، اور یہ سب کچھ بوٹ پالش والے کی وجہ سے ہورہا ہے، یہ لندن میں بیٹھ سازش کرتے رہے، جنہوں نے لندن اور گجرنوالہ سے فوج کو گالیاں دیں اگر ان کی بات ہوسکتی ہے تو ہمیں بھی کرنا چاہیئے، یہ ہماری فوج ہے اور ہم فوج کے ساتھ ہے، جن لوگوں پر فرد جرم عائد ہونا تھا اسی دن انھوں نے حلف اٹھایا،اب ڈالروں کی بارش ہوگی اور غیر ملکی تواتر کے ساتھ پاکستان کے دورے کریں گے۔


سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اب یہ لوگ نواز شریف کو لے کر آئیں گے، پہلے عمرہ کا چکر لگوایا جائے گا پھر وہ عمرہ کرکے پاک صاف ہوکر پاکستان آئیں گے، اور انہیں اب نئے پلیٹ لٹس لگا دیئے جائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ وہ ہمیں سلیکٹڈ کہہ کر انتخابات کا مطالبہ کرتے تھے، اب حالات بدل گئے ہم ایمپورٹڈ کہہ کر الیکشن کا مطالبہ کررہے ہیں، 15 جون تک کا ٹائم دیتا ہوں، عمران خان اسلام اباد آنے کی کال دے گا، 29 جون تک وقت ہے آپ بھی دیکھ لیں۔ باچا خان اور ولی خان سے میرا ذاتی تعلق تھا، اسفندیار ولی کس باغ کی مولی ہے، اور ایمل کانسی کو تو میں جانتا تک نہیں ہوں، جن کو مسنگ پرسن کا مسئلہ تھا آج وہ انہی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 
Load Next Story