پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ ن لیگ کے 10 ارکان کو معطل کرنے کا امکان

رکینٹ معطل ہونے کی صورت میں ان تمام ارکان کو اسمبلی میں داخلے سے روک دیا جائے گا، ذرائع


ویب ڈیسک April 13, 2022
وزیراعلی پنجاب کے چناؤ کے دن پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ان 10 ارکان کو معطل کئے جانے کا امکان ہے۔

کراچی: پنجاب اسمبلی میں مبینہ توڑ پھوڑ پر ن لیگ کے 10 ارکان کو معطل کرنے کا امکان ہے۔

 

ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مبینہ توڑ پھوڑ پر بنائی گئی انکوائری رپورٹ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے ن لیگ کے 10 ارکان کو معطل کیے جائے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے چناؤ کے دن اسمبلی کے اجلاس میں ان 10 ارکان کو معطل کئے جانے کا امکان ہے، ان ارکان میں رانا مشہود، خواجہ عمران نذیر، سمیرا کومل، عظمیٰ بخاری، خلیل طاہر سندھو، زیب النسا اعوان، رانا لیاقت، صبا صادق، راحیلہ خادم حسین اور طارق مسیح گل کا نام بھی شامل ہے۔

ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ نے بتایا کہ توڑ پھوڑ پر معطلی کا پہلا لیٹر 6 اپریل اور دوسرا لیٹر 7 اپریل کو جاری کیا گیا تھا، رکینٹ معطل ہونے کی صورت میں ان تمام ارکان کو اسمبلی میں داخلے سے روک دیا جائے گا، انکوائری کمیٹی نے خفیہ کیمروں اور ظاہری ثبوت کی روشنی میں رپورٹ بنائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں